لاہور (ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق آج صبح گیارہ بجے مرکزِ خواتین منصورہ میں پنجاب بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے منعقدہ عوامی ریفرنڈم سے آگاہی کے لیے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین ثمینہ سعید ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں ،صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید , اور صدر حلقہ لاہور عظمی عمران بھی موجود ہوں گی-یہ پریس کانفرنس حلقہ خواتین جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ء (کالا قانون) کے خلاف صوبہ گیر عوامی ریفرنڈم سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔
لاہور ` ڈاکٹر حمیرا طارق پنجاب بلدیاتی ایکٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گی

ٹیگز:
لاہور
