کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں سینئر صحافی و تجزیہ نگار شاہد رند کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد گل حمید رند کے انتقال پر دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شاہد رند اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت اور باوقار شخصیت تھے اور ان کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں تعزیت کے موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ اور سردار کوہیار خان ڈومکی سمیت دیگر شخصیات بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھیں جنہوں نے نے مرحوم گل حمید رند کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا
میر سرفراز بگٹی نےسینیئر صحافی و تجزیہ نگار شاہد رند کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے والد گل حمید رند کے انتقال پر دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
