وڈھ(ڈیلی گرین گوادر) وڈھ میں نامعلوم افراد کے گھر پردستی بم حملے میں 8سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچے سمیت6افرادزخمی ہوگئے۔ایس ایچ او پولیس تھانہ وڈھ عبدالوہاب ساسولی نے بتایا کہ اتوار کی شب وڈھ سٹی میں نامعلوم افراد نے سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے رہائشی کے گھر پردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8سالہ بچہ شیر علی ولدامام دین جاں بحق جبکہ خواتین اوربچے سمیت6افرادزخمی ہوگئے پولیس نے نعش اورزخمیوں کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا جہاں نعش کو ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کرد یاگیا۔ پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
وڈھ میں گھر پردستی بم حملے میں بچہ جاں بحق 6 افراد زخمی

ٹیگز:
دستی بم حملے
