پسنی(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ہفتہ کو پسنی کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں اسکولوں، کالجز، اسپتالوں اور مختلف سرکاری محکموں کا وزٹ کیا اور عوامی مسائل سنے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سول اسپتال، محکمہ فش ہاربر اور دیگر دفاتر کا اچانک معائنہ کیا، جہاں کئی محکموں کی ناقص کارکردگی اور ملازمین کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ مولانا ہدایت الرحمن نے متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل کی ہدایات دیں۔دورے کے دوران مولانا نے ڈگری کالج پسنی کا دورہ کیا اور پرنسپل و اساتذہ سے ملاقات کی۔ گرلز کالج کی زیر تعمیر بلڈنگ کا معائنہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یکم جنوری سے کالج باقاعدہ فنکشنل ہوگا۔ علاوہ ازیں پبلک ویلفیئر کلب میں آل پارٹیز اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقات کی، ماہی گیر رہنماں کو طوفان میں تباہ ہونے والی 80 کائیکس کے معاوضے جاری ہونے کی خوشخبری دی اور زرین ہاوسنگ اسکیم کے 33 سالہ مسئلے کے حل کا اعلان کیا۔ دورے کے اختتام پر مولانا نے پسنی پریس کلب اور جامع اکبر صدیق مسجد کا بھی دورہ کیا اور عوامی و کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
پسنی، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا طویل دورہ، سرکاری محکموں کی خراب کارکردگی پر سخت برہمی

ٹیگز:
پسنی
