پشاور (ڈیلی گرین گوادر) فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پرحملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویر سامنے آگئی۔ پشاور میں آج صبح فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسےناکام بنا دیا گیا۔فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ حملے میں تین ایف سی اہلکار بھی شہید ہوئے۔ایف سی ہیڈکوراٹر پر حملہ کرنے والےمبینہ خودکش بمبارکی تصویر جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے اور پولیس حکام نے بھی مبینہ دہشتگرد کی تصویر کی تصدیق کی۔
ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ کرنیوالے مبینہ خودکش بمبارکی تصویر سامنے آگئی

ٹیگز:
ایف سی
