نئی دہلی (ڈیلی گرین گوادر)بھارتی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان ایئر کارگو سروسز جلد شروع کی جائیں گی، دونوں ممالک پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں اپنے روابط دوبارہ استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان افغانستان کے طالبان کے وزیرِ تجارت نورالدین عزیزی کے نئی دہلی کے دورے کے دوران کیا گیا، جنہوں نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ تجارت میں اضافہ کرے اور کارگو ہب قائم کرے، کیوں کہ کابل اناج، ادویات اور صنعتی سامان تک رسائی چاہتا ہے، جب کہ پاکستان کے ساتھ سرحد فوجی جھڑپوں کے بعد بند ہے۔
بھارت اور افغانستان کے درمیان ایئر کارگو سروسز جلد شروع کی جائیں گی ` نورالدین عزیزی

ٹیگز:
بھارت
