تربت (ڈیلی گرین گوادر) تربت میں کیچ کے ڈپٹی کمشنر میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ٗ حملے میں لیویز فورس کے 5 اہلکار زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک راہ گیر میں زخمی ہے ، ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا دھماکے میں 5 لیویز اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا گیا، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تربت ٗ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ٗ لیویز فورس کے 5 اہلکار زخمی

ٹیگز:
کیچ بشیر
