خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار صدر پولیس کی بروقت اور مثر کارروائی کے نتیجے میں شہدادکوٹ(سندھ)سے اغوا کی گئی لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سندھ کے علاقے شہدادکوٹ سے ایک لڑکی کو اغوا کیا گیا تھا، جسے خضدار لایا گیا تھا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مغوی لڑکی خضدار کے علاقے میں موجود ہے، جس پر ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ڈی ایس پی زمان پندرانی، ایس ایچ او صدر تھانہ یوسف چانڈیو اور ایس آئی فضل زہری کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم نے سنی ایریا میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں سے مغوی لڑکی مسما(ت)کو بازیاب کرایا گیا۔کارروائی کے دوران اغوا میں ملوث اور سندھ پولیس کو مقدمہ نمبر 190/025 (جرائم: 365/B، 363، 148/149 PPC، تھانہ اے اسٹیشن، شہدادکوٹ) میں مطلوب ملزم علی گل ولد علی گوہر چانڈیو کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی خضدار نے کہا کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکن افراد کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔
خضدار صدر پولیس کی کامیاب کارروائی، شہدادکوٹ سے اغوا کی گئی لڑکی بازیاب

ٹیگز:
خضدار
