اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 50سال سے ہماری سرزمین پر بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا،ہمیں اپنی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضے چھڑانا ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالات نے جو کروٹ لی ہے ( اس کےبعد ) 50 سال سے ہماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضے چھڑانا ہوگا، تندوروں سے لے کر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپرمافیا،کنسٹرکشن وغیرہ یہ سارےشعبے ہماری معیشت کی بنیاد ہیں۔وزیردفاع نےاپنے بیان میں مزید کہا کہ دنیا میں جیسے سرحدیں ہوتی ہیں پاک افغان سرحد بھی ایسے ہی ہونی چاہیے، تاکہ کوئی بھی منہ اٹھا کہ اپنی مرضی سے سرحد عبور نہ کرسکے۔
پاک افغان سرحد بھی ایسے ہی ہونی چاہیے،کو ئی بھی منہ اٹھا کہ اپنی مرضی سے سرحد عبور نہ کرسکے : خواجہ آصف

ٹیگز:
خواجہ آصف
