کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ کی زیرصدارت حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ذمہ داران کا اجلاس منصورہ کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناظمہ اجتماع عام حلقہ خواتین ثمینہ سعید، ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور عظمیٰ عمران، زبیدہ جبیں ،عافیہ سرور، رفعت پراچہ ،ثمینہ باجوہ، ساجدہ احسان اور مسز اخلاق احمد ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حلقہ خواتین شہناز عاصمہ شریک تھیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری، ندیر احمد جنجوعہ، انجینئر اخلاق احمد، احمد سلمان بلوچ اور رشید احمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ لیاقت بلوچ نے مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی اجتماع عام میں شریک ہو گی جس کے لیے خواتین کے لیے رہائش، کھانے، پینے سمیت تمام جملہ سہولیات کے اعلیٰ انتظامات کیے جائیں گے اور جماعت اسلامی کا نظم حلقہ خواتین کے نظم کے ساتھ بھرپور تعاون و کوارڈی نیشن رکھے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اجتماع عام کو کامیاب بنانے میں خواتین کو کلیدی کردار ادا ہو گا اور یہ اجتماع پاکستان کی سیاسی، سماجی سطح پر انقلاب برپا کرے گا۔
لیاقت بلوچ کی زیرصدارت حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ذمہ داران کا اجلاس

ٹیگز:
لیاقت بلوچ
