کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مشیر برائے بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے جھالاوان ہاس کوئٹہ میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین نے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل، مشکلات اور بلدیاتی امور سے متعلق معاملات پر مشیر کو تفصیل سے آگاہ کیا۔سائلین نے مشیر بلدیات کو اپنے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی کمی، نکاسی آب، صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی خستہ حالی اور دیگر روزمرہ زندگی کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے فوری حل کی اپیل کی۔نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سائلین کے مسائل بغور سنے اور فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت اور منصفانہ حل ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنے اختیارات و وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد ذاتی مفاد یا شہرت حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ بلوچستان کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے نچلی سطح پر مضبوط بلدیاتی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس حوالے سے مربوط حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔مشیر بلدیات نے کہا کہ وہ اپنی جماعت کے وژن کے مطابق ہر ضلع، تحصیل اور گاں میں ترقیاتی منصوبے لے کر آئیں گے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا ہوں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جھالاوان سمیت بلوچستان بھر میں بلدیاتی نظام کو فعال بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔ملاقات کے اختتام پر سائلین نے مشیر بلدیات کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔
نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے سائلین کی ملاقات، بلدیاتی مسائل پر تفصیلی گفتگو

ٹیگز:
امیر حمزہ
