تربت (ڈیلی گرین گوادر) چیف جسٹس بلوچستان روزی خان بڑیچ نے تربت میں جوڈیشل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں قوم، قبیلے یا برادری کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں بلکہ صرف دو طبقات ہیں: دیانت دار اور بدعنوان۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدعنوان افسران کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور محنتی و دیانت دار افسران کو مکمل سرپرستی اور انعامات دیے جائیں گے۔چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کے مسائل خود سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس سردار احمد حلیمی اور رجسٹرار عدالت عالیہ بلوچستان عبدالقیوم لہڑی بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے اعلان کیا کہ وہ کل بھی مختلف کیسز سنیں گے تاکہ عدالتی نظام میں شفافیت اور دیانت داری کو فروغ دیا جا سکے۔
چیف جسٹس بلوچستان روزی خان بڑیچ کا تربت میں جوڈیشل افسران سے خطاب

ٹیگز:
روزی خان
