کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پیپلز پارٹی کے رہنماء اور بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ممتاز ٹرانسپورٹر اور لہڑی قبیلے کے سربراہ حاجی فیروز لہڑی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ منگل کے روز نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری لہڑی ہاؤس کوئٹہ پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے تعزیت کی اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ حاجی فیروز لہڑی ایک باوقار، مخلص اور سماجی خدمات انجام دینے والی شخصیت تھے۔ ان کی وفات سے نہ صرف لہڑی قبیلہ بلکہ پورا بلوچستان ایک درد مند دل رکھنے والے انسان سے محروم ہوگیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ فاتحہ خوانی کے موقع پر نواب ثناء اللہ زہری کے نمائندہ خاص، ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری، سردار زادہ میر قیوم ساسولی، خان محمد زہری، مولوی عبدالخالق زہری، میر علی احمد زہری، عبدالمالک باہجوی، میر شعیب زہری، رسول بخش کھوسو اور دیگر معتبر قبائلی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔
نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی حاجی فیروز لہڑی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور اظہارِ تعزیت

ٹیگز:
امیر حمزہ
