مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) مستونگ چیف آف ساراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان ایم پی اے نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ماہر طب معالج حیکم حاجی عبدالباقی شیخ کی بیمہانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماہر طب معالج حیکم حاجی عبدالباقی شیخ انسانیت کے خدمت کی جذبہ سے سرشار ایک ملنسار ماہر معالج طب تھے شہید حاجی عبدالباقی شیخ کی بیمہانہ قتل ضلع کی امن وامان کو خراب کرنے کی ایک منظم سوچی سمجھی سازش ہے معروف معالج ڈاکٹروں وکلا سیاسی رہنماؤں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لکھے پڑھے باشعور افراد کو ہائے روز ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کرنا ایک بار پھر شرپسند عناصر بلوچستان میں خونی کھیل کھیلا جارہاہے ایم پی اے نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے ضلعی انتظامیہ کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ شہید حاجی عبدالباقی شیخ کی قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انھیں کیفر کردار تک پہچایا جائے انہوں نے حاجی عبدالباقی شیخ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور مشکل کے اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وجمیل عطاء فرمائے*
شہیدعبدالباقی شیخ کی بیمہانہ قتل ضلع کی امن وامان کوخراب کرنے کی ایک منظم سوچی سمجھی سازش ہے، نواب محمد اسلم خان رئیسانی

