لویو (ڈیلی گرین گوادر) یوکرین کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر کو مغربی یوکرین میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، 54 سالہ اندری پرُوبی 2004 اور 2014 کی یورپ کی حامی احتجاجی تحریکوں میں ایک نمایاں شخصیت تھے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اندری یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں، انہیں لویو شہر میں قتل کیا گیا۔ صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اس کو ایک ’خوفناک قتل‘ قرار دیا اور کہا کہ تحقیقات کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ بدقسمتی سے یہ جرم بڑی احتیاط سے منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا تھا، پولیس اب بھی شوٹر کی تلاش میں ہے۔استغاثہ نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیکن کسی ممکنہ محرک کا ذکر نہیں کیا گیا، پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے کہا کہ ایک نامعلوم شخص نے سیاستدان پر کئی گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں اندری پرُوبی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یوکرین کے سرکاری نشریاتی ادارے سُسپلنے نے گمنام ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شوٹر ایک ڈلیوری رائیڈر کے بھیس میں تھا، اور الیکٹرک بائیک پر سوار تھا۔یوکرینی میڈیا نے جو تصاویر شائع کیں، جنہیں جائے وقوعہ کی تصاویر بتایا گیا، ان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ان میں ایک شخص کو خون آلود چہرے کے ساتھ سڑک پر لیٹا دکھایا گیا، یوکرینی حکام کی طرف سے پرُوبی کو خراجِ تحسین پیش کرنے میں بعض نے روسی مداخلت کے شبہات کا عندیہ دیا۔
روس کے رات بھر یوکرین پر حملے ٗ متعدد ہلاک درجنوں زخمی

ٹیگز:
روس
