بیلا:گیس سے بھری باوزری گاڑی الٹ گئی کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کا نظام معطل مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا پولیس اور امدادی ٹیموں کی کاروائی تفصیل کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ کونڈی بیلا کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی گیس سے بھری باوزر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو جانے کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں باوزر سے گیس کے اخراج اور ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مقامی پولیس اور امدادی ٹیموں نے آر سی ڈی شاہراہ کو چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے بند کر دیا شاہراہ بند ہونے کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا باوزر سے سے مکمل طور پر گیس خارج ہونے کے بعد کوئٹہ کراچی آر سی ڈی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا گیس باوزر الٹنے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی پولیس اور امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بہت بڑے نقصان سے علاقے کو بچا لیا ۔
بیلا کے قریب گیس باوزر الٹ گیا، آر سی ڈی شاہراہ کئی گھنٹوں سےبند

