وندر (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N-25 پر نرسری کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ اتوار کی شب پیش آیا۔اطلاع ملنے پر وندر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق شخص کی نعش کو آر ایچ سی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت اشوک کمار ولد رانو مل ساکن جیلانی مارکیٹ وندر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ مسافر کوچ کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
وندر میں تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹیگز:
وندر
