کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بولان کے علاقے آب گم گاوں میں نامعلوم افراد نے گھر کے باہر بیٹھے چار افراد پر ہینڈ گرنیڈ پھینک دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں ذوہیب، وادود اور میر ہزار شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمیوں کا تعلق راہیجہ قبائل سے بتایا جاتا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بولان کے علاقے آب گم میں ہینڈ گرنیڈ دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

