کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج شام یا رات کے وقت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دبا کا سسٹم آج بھارتی ریاست راجستھان سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث بلوچستان کے بعض اضلاع میں موسم تبدیل ہوگا۔متوقع بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں بارکھان، سبی، کوہلو، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی، ژوب اور قلات شامل ہیں۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارش اور موسمی تغیرات کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

