اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ میں جاری کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہوگئیں۔نجینیوز کے مطابق کورٹ ایسوسی ایٹ سپریم کورٹ نے کیس کے فریق کو دستاویزات چوری ہونے سے آگاہ کردیا اور بتایا ہے کہ دستاویزات کو کوریئر سروس سے اسلام آباد بھیجا جارہاتھا، کوریئر سروس کی گاڑی دوران سفر چوری ہوگئی۔کورٹ ایسوسی ایٹ کے مطابق گاڑی چوری ہونے کی صورت میں آپ کے عدالتی دستاویزات بھی چوری ہوگئے ہیں، آپ جلد از جلد نئی درخواست عدالت میں جمع کروائیں۔واضح رہے کہ دستاویزات کراچی رجسٹری سے اسلام آباد بھیجے جارہے تھے۔
سپریم کورٹ میں جاری کیس کےعدالتی دستاویزات چوری ہوگئے

