پشاور (ڈیلی گرین گوادر) علی امین گنڈاپور کے مولانا فضل الرحمان سے متعلق حالیہ بیان پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کا شدید ردعمل رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو فارم 47 کا بینفشری کہنے والا گنڈاپور بتائے تم کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنیں؟ تم خود نہ تین میں ہوں نہ تیرہ میں بلکہ تین سو تیرہ میں ہو، یہ ہے آپ کی حیثیت۔انہوں نے کہا کہ پورا صوبہ جل رہا ہے، کے پی کے عوام امن کے لئے ترس رہے ہیں، جبکہ تم لاو لشکر سمیت پنجاب فتح کرنے نکلے مگر لاہور میں بھڑکے مارتے رہے، آج بھی آپ کی حکومت دولت اور طاقت کے بل پر کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کی اپنی پارٹی میں آپ کی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہے، آئے روز خیبرپختونخوا کے عوام اپنے پیاروں کی نعشیں اٹھا رہے ہیں اور تم کو گیارہ کروڑ بسکٹ کھانے سے فرصت نہیں ہے۔حافظ حمداللہ نے الزام لگایا کہ 8 فروری کے انتخابات میں تمہیں ووٹ سے نہیں بلکہ نوٹ سے جتوایا گیا۔
علی امین گنڈاپور کو انتخابات میں ووٹ سے نہیں بلکہ نوٹ سے جتوایا گیا : حافظ حمد اللہ

ٹیگز:
حافظ حمد اللہ
