حب(ڈیلی گرین گوادر) حب میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم دو بھائی جانبحق ٹریکٹر ڈرائیور فرار۔اس سلسلے میں ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کے روز حب شہر میں بریشنا ہوٹل کے سامنے حب شہر میں پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینکر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو بھائی حسنین اور سلال موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا دوسری جانب دو جوان بھائیوں کی لاشیں حب کے علاقے آلہ آباد ٹاؤن گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا حب شہر میں ناقص نظام ٹریفک کی وجہ سے اب تک سینکڑوں لوگ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں شہری حلقوں کا حب کے ناقص ٹریفک نظام پر شدید تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے
حب، ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم ، 2بھائی جاں بحق

