حب(یو این اے )حب کے صنعتی زون ایریہ میں افسوسناک ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے جہاں مسلح ڈاکوں نے ایک نجی فیکٹری کے کیشیئر کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ سردار محمد شاہ ولد تیمور شاہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق فیکٹری کا کیشیئر بینک سے مزدوروں کی تنخواہیں نکال کر واپس آ رہا تھا کہ راستے میں ڈاکوں نے اس کی گاڑی کو گھیر لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔واقعے کے بعد مقتول سیکیورٹی گارڈ کی لاش کو مزید کارروائی کے لیے سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد صنعتی زون میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جب کہ شہری حلقوں نے پولیس کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
حب،صنعتی علاقے میں ڈکیتی کی واردات، فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

