کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ 10 روپے فی لیٹر اضافے کو شدید عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملک کے غریب اور متوسط طبقے پر براہ راست معاشی حملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو اندرون ملک قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے، جو کہ افسوسناک رویہ ہے۔پروفیسر حلیم صادق کا کہنا تھا کہ مہنگائی پہلے ہی کنٹرول سے باہر ہے، اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ روزمرہ استعمال کی اشیا بھی مزید مہنگی ہو جائیں گی۔ اس فیصلے سے سب سے زیادہ متاثر غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہوگا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ غیر دانشمندانہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔ عوام پاکستان پارٹی ہر فورم پر عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی اور معاشی استحصال کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے،پروفیسر حلیم صادق

ٹیگز:
حلیم صادق
