مستونگ (یو این اے)ضلع مستونگ میں بلوچستان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے دو ٹرالرز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم دونوں ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔لیویز حکام کے مطابق واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب دونوں ٹرالرز معمول کے مطابق اپنے راستے پر گزر رہے تھے۔ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے باعث دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تاہم تاحال حملے کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
مستونگ میں نامعلوم افراد کی دو ٹرالرز پر فائرنگ

