ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) بختیارآباد اور بھاگ کے علاقوں میں دو مختلف واقعات میں ڈاکووں نے مسافر کوچز اور ویگن کے مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی زیورات موبائل فونز گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار مسافروں اور ٹرانسپورٹر کا شدید احتجاج کئی گھنٹوں تک قومی شاہراہ بلاک تفصیلات کے مطابق بختیاراباد لیویز کی حدود مین قومی۔شاہراہ پر کوئٹہ سے رحیم یار خان ودیگر علاقوں کو جانے والی مسافر کوچز کو صبح کے وقت ڈاکووں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مسافروں سے لوٹ مار کرتے رہے جس کے دوران ڈاکووں نے۔پولیس کی طرح ہر مسافر سے تلاشی لیتے رہے اس دوران مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی۔زیورات گھڑیاں موبائل فونز اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے جبکہ جیکب اباد سے بھاگ جانے والی ویگن کو بھاگ کے علاقے دشتی کے مقام پر ڈاکووں نے مسافروں سے نقدی موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ان واقعات کے خلاف مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کا شدید احتجاج بختیاراباد کے مقام پر مین قومی شاہراہ کو کء گھنٹوں تک بلاک کر رکھا انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی۔روڈ بلاک ہونے کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی۔ٹریفک معطل ہو گئے جس باعث سینکڑوں گاڑیوں کی قطریں لگ گئی بعد ازاں انتظامیہ کے حکام سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔
بختیارآباد اور بھاگ میں ڈاکوؤں نے مسافر کوچز اور ویگن کو لوٹ لیا

