کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اپنے رکن صوبائی اسمبلی میر جہانزیب مینگل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے ایم پی اے میر جہانزیب مینگل کو 15 دن کے اندر تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پارٹی کے اصولوں کے منافی ہے اور اگر مقررہ مدت میں جواب موصول نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی نے میر جہانزیب مینگل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

ٹیگز:
بلوچستان
