کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان نے اخبار مارکیٹ پر حملے ،یونین کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ سول لائن کو بروقت واقعہ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ملزمان کے زیراستعمال گاڑی کا نمبر بھی فراہم کردیا گیا اس کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ۔آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں و افسران کو معطل کریں بصورت دیگر واقعہ کیخلاف سخت احتجاج کیا جائے گا۔
اخبار مارکیٹ حملے کے ملزمان کوگرفتار کیاجائے،ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان

ٹیگز:
ایکشن کمیٹی
