کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حب میں پولیس کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق منگل کی شب حب کے علاقے ساکران روڈ پر مینگل آباد کے مقا م پر نامعلوم افراد نے پولیس کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
حب،پولیس کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

ٹیگز:
حب
