کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ بی این پی کے گرفتارمرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ سمیت دیگر رہنماء سریاب عدالت میں پیش،تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈوکیٹ، مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری اور پارٹی کے سابقہ ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل کو آج سریاب عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مرکزی قائدین کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
کوئٹہ،بی این پی کے گرفتارمرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ سمیت دیگر رہنماء سریاب عدالت میں پیش،تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ٹیگز:
بی این پی
