کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گوادر میں چار طالب علموں کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز گوادر میں چار طالب علموں کو کتابیں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین بشیر بلوچ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو بلوچ نوجوانوں کے لیے تنگ کیا گیا ہے آئے روز صوبے کے مختلف علاقوں سے بلوچ طالب علموں کو لاپتہ کیا جاتا ہے بلوچستان کے وسائل پر قبضے کے لیے حکمران آنکھیں بند کرکے صوبے کے مختلف علاقوں سے بلوچ سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرکے انہیں لاپتہ کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر گوادر سے گرفتار چار طلبہ کو رہا کریں ورنہ صوبے بھر میں اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جس طرح بلوچ نوجوانوں کے نام فور شیڈول میں ڈال کرکے انہیں بلو چ قومی تحریک سے علیحدرکھنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے اس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آج پورے ملک کے تعلیمی اداروں میں بلوچ نوجوانوں کے لیے ایسے حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ کرکے واپس جائیں بلوچ ایکشن کمیٹی ان تمام حکومتی حربوں کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ تمام لاپتہ اور گرفتار بلوچ طلبا کو رہا کرنے کی مطالبہ کرتی ہے بلوچ ایکشن کمیٹی کے دیگر عہدیداروں نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام گوادر میں طالب علموں کی گرفتاری کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

