اسلام آباد :رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جھوٹے الزامات پر مبنی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، آصف علی زرداری پر جھوٹے مقدمات بنانے والوں کا مقدر صرف شرمندگی ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری گذشتہ 31 سال سے جھوٹے مقدمات اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں، عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے عمران خان ہی بھاگتے ہیں، فواد چودھری قوم کو بتائیں 13 مئی کو عید کروانے والی شخصیت کون ہے۔
آصف علی زرداری جھوٹے الزامات پر مبنی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، پلوشہ خان

ٹیگز:
آصف علی زرداری
