لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)اوتھل کے علاقے گاہو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت ماسٹر علی محمد ولد خان محمد، قوم موشانی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا ہے۔ قتل کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
اوتھل میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
اوتھل
