کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے سابق بلدیاتی نمائندوں نے شہر کے بنیادی مسائل کی نشاندہی اور حل کے لئے کوئٹہ یونیٹی فورم کے نام سے اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ، اسلم رند، چوہدری شبیر، چوہدری عاطف سمیت دیگر کونسلران نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر امن و امان کے ساتھ ساتھ صحت، صفائی، بنیادی مسائل کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ یونیٹی فورم شہر میں امن وامان کی بحالی کے لئے انتظامیہ سے تعاون، بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کی کوشش، شہر کے بنیادی مسائل کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون اور قابل عمل تجاویز فراہم کرنے، پبلک پراپرٹی کے تحفظ اور اس سے حاصل شدھ وسائل کو عوامی مفاد میں خرچ کرنے کے لئے تجاویز دینے، ٹریفک کے نظام کی بحالی،عوامی آگاہی، لوکل ڈومیسائل کی حقیقی مقامی افراد کے لئے فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریگا۔انہوں نے کہا کہ فورم کوئٹہ شہر کے عوام کی بہتری کے لئے کیے جانے والے تمام مثبت اقدامات پر کمشنر، ایڈمنسٹریٹرکوئٹہ کے ساتھ بھر پور تعاون اور حمایت کریگا۔
کوئٹہ شہر امن وامان ساتھ ساتھ دیگر بہت سے سنگین مسائل کا شکار ہے،کوئٹہ یونٹی فارم

ٹیگز:
کوئٹہ یونٹی فارم
