کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے عید الفطر کی نمازکے اجتماعات کے موقع پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ہدایات جاری کردیں۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری کئے گئے عید الفطر کی احتیاطی تدابیر کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات کھلے مقامات پر کروائے جائیں جن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے اگر نماز مسجد کے اندر کروائی جائے تو دروازے کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، رش ہونے کی صورت میں عید کی نماز دو سے تین اقساط میں کروائی جائے،علماء کرام عید کے خطبات مختصر رکھیں گے، ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ بیمار، بوڑھے اور 15سال سے کم عمر افراد کو نماز عید کے لئے نہ آنے دینے کی کوشش کی جائے،ماسک لگائے بغیر کسی بھی نمازی کو عید گاہ میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عیدگاہ میں داخلے اور باہر جانے کے متعدد راستے بنائے جائیں،نمازیوں کی تھرمل اسکینگ کی جائے،عیدگاہوں میں ہینڈ سینٹی ٹائزر، ماسک فراہم کئے جائیں گے، عیدگاہ میں نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے،نمازی اپنی جائے نماز ساتھ اور وضو کر کے نماز عید ادا کرنے آئیں گے، کوشش کی جائے کہ لوگ عید پر گلے ملنے یا ہاتھ ملانے سے گریز کریں ساتھ ہی نماز عید کے اجتماعات سے پہلے اور بعد میں کسی بھی قسم کے اجتماع کی اجازت نہیں دی جائیگی
حکومت بلوچستان نے عید الفطر کے موقع پر کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے ہدایات جاری کردیں

ٹیگز:
حکومت
