ژوب (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے ژوب ہسپتال اور نرسنگ کالج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے کہا کہ ژوب سول ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی اور تمام وساہل عوام کیلئے بروکار لائینگے حکومت محکمہ صحت کی بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور کسی قسم غفلت برداشت نہیں کرینگے ہسپتال کو تمام مشینگری مہیا کی جائیگی ہسپتال کی بجلی کیلئے ایک سپیشل لائن دی جائیگی جس میں چوبیس گھنٹے بجلی کی سہولت میسر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ٹرامہ سنٹر کو دو ماہ کے اندر فعال کیا جائے گا جو کوئٹہ کے بعد دوسرا بڑا جدید مرکز ہوگا شعبہ حادثات وارڈ کی خراب صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اس کی مرمت اور بیڈز کی فراہمی کے لئے فنڈز دینے کا اعلان کیا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وارڈ کی مرمت جلد مکمل کی جائے تاکہ مریضوں کو بہتر سہولیات میسر ہوسکے اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ آمین مندوخیل ڈپٹی کمشنر محبوب احمد اچکزئی ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ ایم ایس ڈاکٹر اختر مندوخیل اور سماجی رہنما صدام بریالئی بھی موجود تھے،شہریوں نے صوبائی وزیر بخت کاکڑ کو سول ہسپتال میں ادویات کی کمی اور مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ژوب سول ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہر ماہ دورہ کرونگا اور ہر ماہ ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ بھی دورہ کرینگے تین مہینے کے بعد عوام بہتری محسوس کرینگے۔
ژوب سول ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی،بخت محمد کاکڑ

ٹیگز:
بخت محمد کاکڑ
