قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں لانگو قبیلہ کے لوگوں نے نیشنل ہائی وے کو مڈوے کے قریب بلاک کردیا اور شدید احتجاج کیا مظاہرین نے آخری اطلاعات تک کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کئییرکھے تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے چھپر میں گزشتہ رات مقتول محمد علی لواحقین کے مطابق فورسز نے محمد علی لانگو کو فائرنگ کرکے ہلاک اور ان کے 1 بیٹے کو ساتھ لے گئے ہیں۔ قبائلی عمائدین کے مطابق سڑک اس وقت تک بند رہے گی جب تک مقتول محمد علی کے بیٹے کو رہا نہیں کیا جاتا اور محمد علی لانگو کے خلاف ثبوت نہیں دکھایا جاتا۔ اور قتل کی وجہ نہیں بتاتے اس وقت تک قومی شاہراہ بند رہے گی لواحقین نے کہاکہ ہم پہلے بھی ادروں کو کہا تھا اگر علاقے میں کس سے اگر کوئی شکایت ہے تو علاقہ معتبرین کو بتایا جائے جسے ہم خود حوالے کرینگے آخری اطلاعات تک مظاہرین قلات انتظامیہ اور اسٹنٹ ڈپٹی کمشنر مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا
قلات، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کردی

ٹیگز:
قلات
