کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدے داران سے ملاقات کے دوران بتایا کہ اس سال کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 218 بلین روپے رکھے ہیں، ہر سال کراچی پر 1000 بلین روپے خرچ ہونے چاہئیں۔ان کا کہنا ہے کہ بڑی جدوجہد کے بعد نالے ٹھیک کروائے، ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سندھ حکومت نے کافی کام کیا ہے، گرین لائن بنائی ہے اور اب ریڈ لائن اور یلو لائن پر کام جاری ہے، پیپلز بس سروس سندھ حکومت کا اپنے لوگوں کے لیے تحفہ ہے، خواتین کے لیے پنک بس سروس بھی شروع کی ہے۔
کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیرِاعلیٰ سندھ

ٹیگز:
وزیرِاعلیٰ سندھ
