کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئررہنما نے کہا ہے کہ سردار صالح بھوتانی سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا قلم دان لینے کے فیصلے میں پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں نہیں لیایہ فیصلہ وزیر اعلی کا اپنا ہے،پارٹی کے اراکین کی حمایت سردار صالح بھوتانی کے ساتھ ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین کی حمایت سردارصالح بھوتانی کے ساتھ ہیں،،سردار صالح بھوتانی سے قلم دان لینے کے فیصلے میں وزیر اعلی نے پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں نہیں لیا، پارٹی کے سینئر رہنما سردار صالح بھوتانی سے محکمہ بلدیات کا قلم دان لینے کا فیصلہ خود وزیر اعلی کا اپنا ہے،سینئر رہنما با پ پارٹی نے کہا کہ وزیر اعلی ہمیں بتائیں اس فیصلے کا کیا جواز ہے۔
سردار صالح بھوتانی سے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا قلم دان لینے کے فیصلے میں پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں نہیں لیا،بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئررہنما

ٹیگز:
سردار
