کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان خدمت خلق لیگ کے سربراہ بیرسٹر محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ قانونی نظام فرسودہ ہے ہم سب ملکر پاکستان کی تقدیر کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں،پاکستان جب تک قر ضوں سے آزاد نہیں ہو جا تا ہم حقیقی معنوں میں ایسی پا لسیاں قائم نہیں کر سکتے جو ہماری قوم کے مفاد میں ہوں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو رفاقت حسین سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ابھی تک مکمل طورپر حقیقی آزادی حاصل نہیں ہوئی پاکستان کی آزادی کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے دو اہم وژن تھے ہمارا مشن ہے کہ ہم اپنے عقیدے اور ورثے دنوں کی عکا سی کر نے والے قواعد و ضوابط کو نافذ کر کے اس حقیقی اور عملی آزادی کو پاکستان میں لائیں ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شہری کو یہ حق اور ذمہ داری حاصل ہے کہ وہ اس عمل میں فعال طورپر حصہ لے یا تو ہمارے شانہ بشانہ چل کر ہماری قوم کے مستقبل کی رہنمائی کرے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خدمت خلق لیگ ملک میں ایک نیا تعلیمی نظام متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جو ہماری اسلامی تعلیمات اور ہمارے ثقافتی اصولوں اور اقدا رکے مطابق ہو موجودہ تعلیمی نظام ایک خاص مقصد کے لئے فراہم کیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا موجودہ قانونی نظام فرسودہ ہے جس کی جڑیں سامراجی طاقتوں کی جانب سے اپنے کنٹرول کو برقرار رکھنے کے لئے متعارف کرائے گئے قوانین پر مبنی ہیں، پاکستان خدمت خلق لیگ پسماند ہ افراد کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کر کے ایک جا مع قانونی امداد کا نظام قائم کر کے نا انصافی کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر ی عوام عوام کی آزادی کے حصول کے لئے پر عزم ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر کا حل طلب مسئلہ انصاف اور خود داریت کا معاملہ ہے، پاکستان جب تک قر ضوں سے آزاد نہیں ہو جا تا ہم حقیقی معنوں میں ایسی پا لسیاں قائم نہیں کر سکتے جو ہماری قوم کے مفاد میں ہوں۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ہر ملک میں اہم کر دار ادا کر تی ہے اور پاکستان میں قومی سلا متی اور دفاع پر اس کے اثر و سوخ سے انکار نہیں کیا جا سکتا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعاون اور سوچ سمجھ کر تعلقات استوار کر نا ضرور ی ہے کیونکہ قوم کا استحکام اس تفہیم پر بہت زیادہ منحصر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خدمت خلق لیگ ایک آزاد، نچلی سطح کی تحریک ہے جسے مکمل طورپر عام شہریوں کی مالی اعانت حاصل ہے ہمارا کسی اشرافیہ سے تعلق نہیں ہمار ا مشن عام لوگوں کی آواز کو بلند کرنا ہے اگر ہم چاہیں تو ملک کر پاکستان کی تقدیر کو دوبارہ بدل سکتے ہیں اور سب کے لئے ایک روشن مستقبل تخلیق کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا موجودہ قانونی نظام فرسودہ ہے،بیرسٹر محمود خان

ٹیگز:
بیرسٹر محمود خان
