کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر ایک شخص کو تقریب سے باہر نکال دیا۔ جمعرات کو کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ میں ایک تقریب کے دوران جب قومی ترانہ بجایاگیا تو تقریب کے شرکاء ترانے کے احترام میں کھڑے ہوگئے تاہم اس دوران ایک شخص کے نہ کھڑے ہونے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر آپ قومی ترانے کا احترام نہیں کرسکتے تو آپکو یہاں بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے آپ ہال سے باہرچلے جائیں جس پر مذکورہ شخص کو ہال سے باہر نکال دیا گیا۔
قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک شخص کو تقریب سے باہر نکال دیا

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
