اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی کو رہا کردیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر علی کو تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے تھے، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات تھانہ نون اور تھانہ سنگجانی میں درج کیےگئے ہیں۔

