کیچ(ڈیلی گرین گوادر) کیچ 3 بہن بھائی سمیت 4 بچے ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے بالگتر میں 4 بچے ڈوب گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بچے بالگتر میں موجودڈیم میں نہانے گئے تھے۔
جاں بحق بچوں میں 3 بہن بھائی شامل ہیں علاقہ مکینوں نے اپنی مددآپ کے تحت لاشیں نکال لیں ہیں، جبکہ بچوں عمریں 3 سے 7 سال تک ہیں ۔دوسری جانب دشت تیرہ میل اینٹوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ندی میں بہہ گیا واقعہ میں دو مزدور زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

