قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ ملک برادری ہوٹل زبر آباد و مہلبی لیویز چیک پوسٹ پر متعدد مسلح افراد کا حملہ، لیویز و پولیس فورس آفیسر و اہلکاروں سمیت دس افراد شہید ہوگئے، لیویز اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی، علاج کیلئے کوئٹہ منتقل، پولیس فورس کے سب انسپیکٹر سمیت چار لیویز اہلکار شہید جبکہ قبائلی رہنما سمیت چار راہگیر بھی حملے میں مارے گئے، حملہ آوروں نے لیویز چوکی کی گاڑی و ٹول پلازہ کو بھی نذر آتش کردیا، فورسز و مسلح افراد کے مابین مقابلہ رات گئے تک جاری رہا، تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مارے جانے والوں میں تین راہگیروں کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بتایا جاتا ہے جبکہ ایک نامعلوم ہے، شہدا کی نماز جنازہ آر ٹی سی سنٹر میں ادا کردی گئی، تفصیلات کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی شب قلات شہر سے دس کلومیٹر دور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر واقع مہلبی لیویز چوکی، ملک برادری ہوٹل و زبر آباد کے مقام پر متعدد مسلح افراد نے حملہ کردیا پولیس و لیویز اور مسلح افراد کے مابین کئی گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا مقابلے میں شہید ہونے والے دس افراد جن میں قلات پولیس کے سب انسپکٹر حضور بخش شاہوانی، لیویز کمانڈو علی اکبر نیچاری، لیویز اہلکار احسان اللہ جتک، لیویز اہلکار رحمت اللہ مینگل ساکنان قلات، کیو آر ایف انچارج نصیب اللہ رند سکنہ مستونگ، جبکہ قبائلی رہنما ملک زبر خان محمد حسنی سکنہ قلات، تین راہگیر جن کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے لیویز اہلکار سرفراز مینگل سمیت پانچ جوان زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا مسلح افراد نے لیویز فورس کی گاڑی و قلات ٹول پلازہ کو نذر آتش کردیا جبکہ قومی شاہراہ پر متعدد گاڑیوں پر فائرنگ کرکے انکے ٹائر برسٹ کر دیئے سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین رات بھر فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم حملہ آور تاریک کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، شہید ہونے والے پولیس آفیسر و اہلکاروں کی نماز جنازہ حافظ عبدالرزاق نیچاری نے ریکروٹس ٹریننگ سینٹر قلات میں پڑھائی اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی شہدا کی جسد خاکی پر قومی پرچم ڈال کر انہیں سلامی پیش کی گئی اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر قلات فلائٹ لیفٹننٹ ریٹائرڈ بلال شبیر بریگیڈیئر خضدار عاطف ریاض کمانڈنٹ فرنٹیئر کور حافظ محمد کاشف ایس ایس پی قلات دوستین دشتی ڈائریکٹر آپریشنز لیویز میر وائس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات ڈاکٹر دوست محمد لانگو اسسٹنٹ کمشنر قلات آفتاب احمد لاسی پرنسپل آر ٹی سی سکندر خجک، کیپٹن حمزہ کیپٹن فرحان میجر مبین، ڈی ایس پی منظور احمد مینگل، کیو آر ایف کے غلام مرتضی عمرانی سیاسی و قبائلی عمائدین علما کرام عتیق الرحمن شاہ، میر سہراب خان مینگل سردار زادہ میر بشیر احمد نیچاری سردار زادہ میر منیر احمد نیچاری میر دھنی بخش لہڑی ٹکری عزیز لہڑی حسین بخش رئیسانی وڈیرہ رحیم مینگل سمیت صحافیوں اور مختلف طبقہ فکر کے ہزاروں افراد شریک تھے۔
قلات،لیویز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ٹیگز:
قلات
