کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سریاب روڈ پر دستی بم کے حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ سریاب روڈ کے یونیورسٹی چوک پر پیش آیا جہاں کھڑی ایک گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے سبب دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا دستی بم پھینکے جانے کا نتیجہ ہے، حملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
کوئٹہ،سریاب روڈ پر دستی بم حملہ، دو افراد زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
