ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار کے قریب ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود اوستہ محمد روڈ محب علی لاڑو کے مقام پر تیز رفتاری کے دوران ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، المناک حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 28 سالہ محمد رمضان ولد گل محمد اور 5 سالہ عبدالرحمن ولد نہال خان موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نصیرآباد کے علاقے گوٹھ قبو سعید خان تحصیل تمبو سے بتایا جا رہا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں اٹھا کر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیں، اور کاررائی کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ڈیرہ اللہ یار،ٹریفک حادثے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
