اسلام آباد :نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے،بیرونی قرض 18 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو ایک سال میں 7.5 فیصد بڑھا ہے،شرمناک بات ہے کہ حکومت نے پاکستان کی 1 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی،ملک میں ہر طرف بہران کی کیفیت ہے، لوگ مہنگائی کی سونامی سے پریشان ہیں۔ ایک بیان میں 2018 سے حکومت نے مجموعی طور پر 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے ہیں جس میں یورو بانڈز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی قرض 18 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے جو ایک سال میں 7.5 فیصد بڑھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجموئی طور پر پبلک ڈیٹ 44 کھرب روپے سے اوپر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صبح شام یہ دعوی کرتے تھے کہ قرض نہیں لے گئے،آج تباہی سرکار کی نا اہلی کی وجہ سے ہر پاکستانی 1لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہاکہ شرمناک بات ہے کہ حکومت نے پاکستان کی 1 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی اس پر بھی چین کے بیل آؤٹ کا انتظار کیا گیا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ملک میں ہر طرف بہران کی کیفیت ہے، لوگ مہنگائی کی سونامی سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا کی نہ ویکسین ہے نہ کوی حالات سنبھالنے کا منصوبہ، ملک اب خوفناک قرضوں کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تباہی سرکار کے بیچ خود سیاسی طوفان ہے، نہ پارلیمان چل رہا ہے نہ معیشت نہ ہی ملک۔ انہوں نے کہاکہ
تباہی سرکار کے بیچ خود سیاسی طوفان ہے، نہ پارلیمان چل رہا ہے نہ معیشت نہ ہی ملک ، شیری رحمان

ٹیگز:
ملک
