کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان اور اس کے عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور صوبے کے عوام منتخب حکومت کی دانش، ویژن اور عوام دوستی پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں. عوامی قیادت کی عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کے حل کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کر سکتی ہے. اس سے جمہور کی جمہوریت اور عوام کے حقوق و اختیارات میں اضافہ کیلئے نئی راہیں متعین ہو جاتی ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ مستونگ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت سیاسی اور سماجی رہنماء پسند خان کر رہے ہیں تھے. وفد نے گورنربلوچستان کو مستونگ میں بنیادی سہولیات کا فقدان اور مختلف مد میں مستونگ کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان کے تمام زمینداروں کیلئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کیا جس کو عوامی سطح پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے. انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلز سولرائزشن سے نہ صرف زمینداروں کو بجلی کے بلوں کی جھنجھٹ سے چھٹکارا حاصل ہوگا بلکہ زراعت اور مالدار کے شعبوں جدید خطوط پر استوار کرنے کا موقع ملے گا.. گورنر مندوخیل نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں مشکل وقت آتے ہیں لیکن زندہ اقوام ان کا مشترکہ کاوشوں کے ذریعے مل جل کر بیک وقت اندرونی بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کرتی ہیں.
موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے،گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
