اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ضمانت منظور ہو گئی۔علی امین گنڈاپور کی جانب سے ملک فیصل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور دلائل پیش کیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا فیصل رشید نے فریقین کے دلائل سن کر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سیشن جج فیصل رشید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

