گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادرپرانی آبادی میں سیوریج لائن کی باقاعدہ نظام نہ ہونے کی وجہ سے شہری قرب میں مبتلا ہیں، اجلاس میں رکن صو بائی اسمبلی گوادر کا تشویش کا اظہار، جی ڈی ایکی اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کام اور پرانی آبادی میں سیوریج لائنوں کی بحالی و بہتری کیلیے فوری طور پر کام شروع کرنے پر اتفاق، تمام منصوبوں پر پیشِ رفت کیلئے رواں سال دسمبرکی ڈیڈ لائن مقرر۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن اور ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی حاجی سید محمد کی سربراہی میں اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے اور سیوریج لائن سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ روز شہر کی پرانی آبادی میں دورہ کے دوران سیوریج لائن کی خراب صورتحال اور باقاعدہ نظام کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اجلاس میں پرانی آبادی میں جہاں جہاں سیوریج لائن موجود ہے وہاں صفائی و بحالی جبکہ جہاں سیوریج لائن سرے سے موجود نہیں وہاں نئے سرے سے لائن ڈالنے کا کام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ ہوا جس کیلیے فنڈز کی منظوری متعلقہ فورم سے پہلے ہی سیحاصل کی جاچکی ہے۔ کام کی مقرہ مدت تک تکمیل اور معیار و پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً جائزہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ سیوریج لائن، ڈرین لائن سمیت اولڈ ٹاؤن بحالی منصوبے کے تحت تمام ترقیاتی کاموں میں اطمینان بخش پیش رفت کیلیے رواں سال دسمبرکی ڈیڈ لائن پر اتفاق ہوا تاکہ پرانی آبادی خاص کر ملا کریم بخش وارڈ کے مکینوں کو سیوریج لائن کی کرب سے ریلیف مل سکے جو اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ اجلاس میں شہر کی پرانی ابادی میں سیوریج لائن، ملا فاضل چوک، سید ظہور شاہ ہاشمی روڑ (ایئرپورٹ روڑ) کی تعمیر و توسیع، و سیوریج لائن، یو بی ایل بنک کے سامنے سے دیمی زر تک سیوریج لائن، سورگ دل گراؤنڈ، ملا کریم بخش وارڈ سیوریج لائن،سید ظہور شاہ ہاشمی روڑ سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور کام کی رفتار کو تیز کرکے بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں شہر کی صحت صفائی اور متوقع مون سون بارشوں کے حوالے سے بھی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ شہر کی ترقی و بہتری اور لوگوں کے فلاح بہبود کیلئے جی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، بلدیہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے مابین مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق ہوا تاکہ تمام ادارے منظم روابط قائم کرکے ورکنگ ریلیشنز کو بہتر بنائیں۔ اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں جی ڈی اے کے سپرٹینڈنٹ انجنئیر نادر بلوچ، ڈائریکٹر انوائرمنٹ فضل شہسوار، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مخدوم احمد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
گو ادرپرانی آبادی میں سیوریج لائن نہ ہونے کی وجہ سے شہری قرب میں مبتلا ہیں،مولانا ہدایت الرحمن

ٹیگز:
مولانا ہدایت الرحمن
